Monday, June 21, 2021

حج درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی

 حج درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی

سعودی عرب میں حج درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ خوش نصیب افراد کا اعلان 25 جون کو کیا جائے گا۔کورونا ویکسین لگوانے والے اور کبھی حج نہ کرنے والے ترجیح ہوں گے۔ سعودی حکام نے تمام مسلمانوں کو جعلی ویب سائٹس سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

رواں سال منیٰ میں عازمین حج کے قیام کیلئے ستر خیمے لگائے جائیں گے۔ قیام کیلئے مختص جگہ مزید بڑھا دی گئی ہے۔

آمدورفت کے عمل کو منظم بنانے کیلئے سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات ہوں گے۔ کورونا سے بچاؤ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ مناسک حج کے پانچ روز حجاج کرام کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال صحت وضوابط اور کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 حج ‏پیکجز کی منظوری دی ہے۔

پہلا حج پیکج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس (پاکستانی ساڑے 5 لاکھ سے زائد) رکھا گیا ہے۔

دوسرا حج پیکج گیسٹ اسپیشل کے نام سے ہے جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس (پاکستانی 6 لاکھ سے زائد) رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا حج پیکج گیسٹ ‏اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس (پاکستانی 6 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اس میں ٹیکسز اور قربانی کی رقم شامل نہیں کی گئی ہے جو عازمین کو الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vLEMZJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times