Monday, June 14, 2021

جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی

جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کراچی میں آج دن بھر مطلع ابرآلود رہےگا ، دن کےاوقات میں بونداباندی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہےگا اور ہوا 30سے35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلےگی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے، مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔

اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں جبکہ مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35l5xt0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times