پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نواز کو کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم سونپنے پر اتفاق کرلیا ، کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔
دونوں رہنماؤں کے رابطے میں آزادکشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا گیا ، نواز شریف نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔
پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور آپ الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں اور عوامی اجتماعات کے ذریعے حکومت کی کشمیر پالیسی سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ25 جولائی کو ہوگی، الیکشن کے دوران 32لاکھ 20ہزار 546کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
ن لیگ کے چوہدری محمد سعید ایل اے تھری میرپور سے انتخابات لڑیں گے جبکہ ایل اے ون سے مسعود خالد،ایل اے ٹو سے نذیرانقلابی ، ایل اے فور سے رخسار احمد، ایل اے 5 سے وقارنور ، ایل اے 6 سے راجہ مقصود اور ایل اے 7 سے طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dhaCHl
0 comments: