
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دی جائے تو وہ آج ہی واپس آجائیں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…
انہوں نے کہا کہ عوام اور قوم کو پولیس پر فخر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر اور ایٹمی پروگرام سے متعلق بات پر حیرت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے لباس کو زیادتی سے جوڑنا ان کی سوچ ہے کیونکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات پر کیا ان کے لباس پر سوال کیا جائے گا ؟
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی اور انصاف کی ضمانت دی جائے تو وہ آج ہی واپس آجائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zPXEtL
0 comments: