Tuesday, June 1, 2021

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی برطانوی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی برطانوی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئی

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی برطانوی فیشن میگزین ووگ کے جولائی میں آنے والے ایڈیشن کے سرورق کی زینت بن گئیں۔

23 سالہ ملالہ نے ٹوئیٹ میں آنے والے میگزین کے سرورق کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ جب کسی لڑکی کا کوئی نظریہ ہو اور کچھ کرنے کی ہمت تو اس کے دل میں کتنی طاقت ہوتی ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ جو بھی لڑکی یہ سرورق دیکھے گی وہ جان لے گی وہ بھی دنیا کو بدل سکتی ہے۔


ملالہ یوسفزئی نے ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے لباس کے بارے میں بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مذہبی اور پشتونوں کی ثقافتی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان لڑکیاں، پشتون لڑکیاں، یا پاکستانی لڑکیاں اگر اپنے روایتی لباس پہنتی ہیں تو ہمیں مظلوم، مجبور یا مردوں کی سرپرستی میں زندگی گزارنے والا سمجھا جاتا ہے، لیکن میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت میں رہ کر اپنی الگ آواز اور مساوی حقوق بھی رکھ سکتے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو 2014 میں لڑکیوں کی تعلیم اور آزادی کے حق میں آواز بلند کرنے پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا، ملالہ کوکینیڈا کی طرف سے اعزازی شہریت، یونیورسٹی آف کنگز کالج اور ہیلی فیکس کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

جبکہ 2020 میں 22 سال کی عمر میں انہوں نے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uKnpb7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times