Monday, June 14, 2021

انجری کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل سے وزیراعظم کی ملاقات

انجری کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل سے وزیراعظم کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے انجری کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شکیل سے ملاقات کی اور اس کی ہمت کی داد دی۔

وزیراعظم عمران خان ہیڈ کانسٹیبل کے پاس گئے اور اس سے گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں نے تمہارے بارے میں پڑھا، اتنے لوگوں نے سراہا، پولیس کا سارا امیج اوپر اٹھ جاتا ہے جب ایک آدمی جب عوام کیلئے کھڑا ہوتا ہے اور اپنی قربانی دیتا ہے‘۔

وزیراعظم نے ہیڈ کانسٹیبل سے کہا کہ ’میں آج خاص آپ کو بلایا ہے آپ کو مبارکباد دینے کیلئے، ہم آپ کو انعام بھی دیں گے‘۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فریکچر بازو کے ساتھ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے اہلکار قیصر شکیل کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gmxOpu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times