Saturday, June 12, 2021

جی سیون ممالک کا کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دیگر ممالک کو امداد میں دینے کا اعلان

جی سیون ممالک

جی سیون ممالک نے کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دیگر ممالک کو امداد میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انگلینڈ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔

اس موقع پر عالمی رہنماوں سے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔

ملکہ نے تلوار منگواکرکیک کاٹا اور فوٹوسیشن کے لیے رہنماجمع ہوئے تو ازراہ مذاق بولیں کیا آپ لوگوں کو ایسے نظر آنا چاہیے جیسے آپ اسے بہت انجوائے کررہے ہیں؟

ملکہ کا دلچسپ جملہ سن کر تمام رہنما ہنس پڑے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vhiOgT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times