Friday, June 25, 2021

کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین فراہمی کا فیصلہ

کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین فراہمی کا فیصلہ

کوویکس نے پاکستان کو امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این آئی ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین مفت ملے گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کورونا ویکسین ہوگی اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

این آئی ایچ ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے موڈرنا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان تیار کرلیا، موڈرنا ویکسین پہنچنے کے فوراً بعد صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔

موڈرنا ویکسین دائمی امراض، کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

موڈرنا ویکسین امریکہ، یورپ سمیت متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔

واضح رہے کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں، اس سے قبل پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 620 ڈوز فراہم کی گئی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35R5ANF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times