
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دائیں بازو کے جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دائیں بازو کی جماعتوں کی معاشی پالیسیاں امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہیں جبکہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پیپلز پارٹی نے نبھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں تاہم پیپلز پارٹی عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Roc1E7
0 comments: