
اقوام متحدہ نے کینیڈین حکومت سے کینیڈا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کینیڈا کے سکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔
اقوام متحدہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مقامی شہریوں کے دوسرے اسکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔
گزشتہ ہفتے مغربی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے بچوں کے ایک بورڈنگ اسکول سے دو سو پچاس بچوں کی لاشوں کے ڈھانچے ملے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T9C2ra
0 comments: