Saturday, June 5, 2021

موٹر وے پر کچرا پھینکنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا

پولیس

انگلینڈ میں موٹر وے پر کچرا پھینکنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سبق سکھا دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک کار میں سوار 2 افراد موٹر وے کے ایک طرف گاڑی روک کر وہاں کچرا پھینک رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہائی وے انتظامیہ نےکیمروں میں یہ حرکت دیکھی تو موٹر وے پولیس کو آگاہ کیا۔

موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑا اور پھر 40 میل کا چکر لگواکر واپس لائے اور ان سے کچرا بھی اٹھوایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے موٹروے پولیس کے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا سبق قرار دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pp2ycd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times