Thursday, June 24, 2021

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

 آئل ٹینکرز

 آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

رہنما آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ ٹیکس میں اضافے اور دیگر مطالبات پر آج سے ہڑتال کررہے ہیں جس کے باعث کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیل کی ترسیل روک رہے ہیں۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے اس طرح کی کوئی ہڑتال نہیں کی گئی ہے لہٰذا کیماڑی اور دیگر ڈپوز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہےکہ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز اور اونرز ایسوسی ایشن کے ہڑتال کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہونے سے ہڑتال مؤثر ثابت نہیں ہوگی جس سے شہر میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا بھی زیادہ خدشہ نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xN8MWr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times