وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کرے۔عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق جو بات کی گئی وہ غیر مناسب…
انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتی ہے اور ایوان میں معاملات پر بات کرنے کی حامی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے پارلیمان کی بالادستی ماننے سے 2 بار انکار کیا گیا۔
بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی ہیں اور عدالت کہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق جو تجاویز دیں وہ فراڈ پلان ہے اور حزب اختلاف آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کرے۔ شہباز شریف ہمیشہ پتلی گلی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستانی جس بھی خطےمیں ہوں ووٹ ان کا حق ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں بجٹ منظوری کے عمل کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد وہ بند گلی میں چلے گئے ہیں،
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TcloaY
0 comments: