Sunday, June 27, 2021

ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے پر شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے پر شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں شوہر نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بیوی اور ساس کو جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسحاق نامی ملزم نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بیوی اور ساس کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ٹک ٹاک کے معاملے میں اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ رمشا کی ٹک ٹاک پر صبا خان کے نام سے آئی ڈی تھی۔

پولیس کے مطابق نشے کے عادی شوہر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور دوسرے لڑکوں سے دوستی کے معاملے پر اپنی ساس سے بات کی اور جب انہوں نے بھی بیٹی کو نہ روکا تو اُس نے دونوں کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کی تصویر حاصل کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں۔

دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں بھائی نے اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، مقتولہ کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے بھانجے کی شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران دو بھائیوں نے مل کر زینب کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جس میں سے ایک گرفتار ہوگیا جبکہ دوسرا مفرور ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3A4XQ8I

0 comments:

Popular Posts Khyber Times