Friday, June 18, 2021

ملک میں احتساب کا ڈرامہ چل رہا ہے، رانا ثنا اللہ

 ملک میں احتساب کا ڈرامہ چل رہا ہے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 سال میں انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا ڈرامہ چل رہا ہے اور حکومت بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے کچھ نہیں بن پایا تو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو آگے لے آئے۔ این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے جہانگیر ترین کو این آر او دے ہی دیا حالانکہ جہانگیر ترین کے خلاف بھی انتقامی کارروائی ہو رہی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین کو این آر او بجٹ پاس کروانے کے لیے دیا گیا۔ اس احتساب پر اب کوئی اعتبار کرنے کا تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 3 سال میں انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف بھی کچھ نہیں نکال پائے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایف آئی اے افسرا ن سے کہتا ہوں کہ سازش کاحصہ نہ بنیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3q6qkKA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times