Friday, June 4, 2021

نائیجیریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی

نائیجیریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی

نائیجیریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے نائیجیرین صدر کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر نائجیریا نے ٹوئٹر سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل نائیجیریا کے صدر کے ٹوئٹ کو قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیا دیتے ہوئے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

نائیجیرین صدر محمدو بوہاری نے ٹوئٹ میں مخالفین کے لیے دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔

محمدو بوہاری کا ٹوئٹ ایک ایسی صورت حال میں سامنے آیا تھا جب ملک میں علیحدگی پسندی کے جذبات اور تشدد کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، صدر نے ٹوئٹ میں ریاست کے حامیوں کو سیکیورٹی حکام اور حکومت پر بڑھتے حملوں پر سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔

بوہاری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بیافرا میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران جو تباہی اور ہلاکتیں ہوئیں اُن کے ذمہ داران بہت کم عمر ہیں، جنہیں کچھ لوگ استعمال کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم وہ ہیں جنہوں نے 30 ماہ تک جنگ کا سامنا کیا، اب ہم اُسی زبان میں ایسے لوگوں سے بات کریں گے، جن کے وہ حق دار ہیں‘۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TJQqab

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times