
تاجکستان کےصدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تاجکستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدرکی ملاقات ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی اور تاجک ہم منصب میں ملاقات ہوگی۔ وفود کی سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر کا استقبال کیا۔ تاجکستان کےصدرامام علی رحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔تاجک صدر امام علی رحمان نے گارڈ آف آنرکامعائنہ کیا۔
وزیراعظم نے تاجک صدر امام علی رحمان سے کابینہ ارکان کا تعارف کروایا۔ تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم ہاوَس کے احاطے میں پودا لگایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yOGhZI
0 comments: