پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں 13 سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے ہم جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں حزب اختلاف کی نمائندگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل کرانے کے لیے کل آئینی درخواست دائر کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jdyMX0
0 comments: