Saturday, June 26, 2021

ملک میں 12، 13 ہزار ميگاواٹ بجلی اضافی پڑی ہے: علی محمد خان

 علی محمد خان

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں 12، 13 ہزار ميگاواٹ بجلی اضافی پڑی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن 27 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں اُٹھا سکتی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھاکہ جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو گردشی قرضے 1608 ارب تھے، گردشی قرضے میں مہنگی بجلی کا بہت کردار ہے، ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کار 37 ہزار میگاواٹ ہے اور 11 جون کو 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 12، 13 ہزار میگاوٹ بجلی اضافی پڑی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن 27 ہزار میگاواٹ سے زیادہ نہیں اٹھاسکتی، ماضی کی حکومتوں نے ٹرانسمیشن لائنز پر سرمایہ کاری نہیں کی۔

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ 635 ارب روپے کی بجلی استعمال کی لیکن آئی پی ییز کو 1494 ارب روپے دینے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم متبادل انرجی کی پالیسی لے کر آئے ہیں، کے الیکٹرک کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پورا کام کیا جبکہ عمران خان کے دور میں ڈیمز پر کام شروع ہوا ہے اور یہ منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gWasqR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times