Tuesday, June 8, 2021

کے پی کے میں بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے

امتحانات

کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے، دسویں اوربارہویں جماعت کےپرچے19جولائی تک جاری رہیں گے۔

کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق دسویں اوربارہویں جماعت کےپرچے19جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحان کاآغاز27جولائی سےہوگا، کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات9اگست تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ‏ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3x5qVhL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times