
مرسر کی جانب سے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر کراچی مزدوروں کیلئے دنیا کے 10 سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
مرسر نے دنیا بھر میں رہائش کے لحاظ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی مزدوروں کیلئے دنیا کے 10 سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے کئی شہروں کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں رہائش،کھانے، ٹرانسپورٹ، یوٹیلٹی بلوں، ٹرانسپورٹ اور خوراک سمیت 150 عوامل کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے اور گزشتہ برس بھی کراچی سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل تھا۔ اس فہرست میں کرغستان کا دارالحکومت بشکیک پہلے نمبر پر ہے جبکہ دیگر شہروں میں لوساکا دوسرے، تبلیسی تیسرے، تیونس چوتھے، براسیلیا پانچویں، ونڈہوئیک چھٹے، تاشقند ساتویں، گیبارون آٹھویں، کراچی نویں اور بانجول دسویں نمبر پر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اشقبت کا شمار دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ دیگر مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ، بیروت، ٹوکیو، زیورچ، شنگائی، سنگاپور، جنیوا، بیجنگ اور برن شامل ہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d6umgH
0 comments: