Friday, May 28, 2021

پنجاب کے ٹیچرز اور نان ٹیچرز اسٹاف کی ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع

 پنجاب کے ٹیچرز اور نان ٹیچرز اسٹاف کی ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع

 پنجاب کے ٹیچرز اور نان ٹیچرز اسٹاف کی ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے۔صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ لاہور میں 16 ہزار اساتذہ اور 4 ہزار نان ٹیچرز ہیں۔ 7جون سے پہلے ویکسین کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ اسکول کا لیکر آنا ہے۔ سرکاری اور نجی اساتذہ سب کو ویکسین لگے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 7جون کو پنجاب کے تمام ا سکول کھو لے جائیں گے۔ اساتذہ کسی بھی ویکسین سینٹر جائیں ان کو ترجیح دی جائے گی۔

صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہری ویکسین کے باوجود بھی احتیاط لازمی کریں، پنجاب میں 35 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جائےگی۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے آج سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن جاری ہے۔

اس مہم میں تین کروڑ30لاکھ افراد کو فائدہ  ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا، طبی ماہرین کی منظوری کے بعد اب تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین پروگرام کو بڑھا دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34pSLZP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times