Saturday, May 8, 2021

یہودیوں کو بسانے کیلئے فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کیے جانے کا سلسلہ جاری

فللسطین

مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں یہودیوں کو بسانے کیلئے فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقے میں ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ ہے، اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ نے اسرائیل پر مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری روکنے پر زوردیا ہے۔

شیخ جراح میں آج مسلسل دوسرے روز اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

شیخ جراح میں 3 ہزار فلسطینی خاندان آباد ہیں، مقامی عدالت نے اسرائیلیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے نسلوں سے آباد 6 فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں جس پر علاقے میں ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اگست تک مزید سات فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uzG1vk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times