Tuesday, May 18, 2021

طلبہ کیلئے خوشخبری؛ ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات ملتوی

ایف اے’ اور ‘ایف ایس سی’ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

صوبہ بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ‘ایف اے’ اور ‘ایف ایس سی’ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

 طالب علموں کی صحت کو ترجیحی بنیاد پر مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان میں ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے اس حوالے سے بیان جاری کر دیا۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہونا تھے، امتحانات کوروناوائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔

اس حوالے کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایف اے اور ایف ایس سی امتحانات جون میں متوقع ہیں، امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں تمام تعلمیی ادارے 23 مئی تک بند کیے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hBsBeu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times