Monday, May 10, 2021

وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی

وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3o4yJgz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times