Friday, May 21, 2021

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں ورچوئل افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نےکہا کہ پلانٹ کے افتتاح پر خوشی ہے، کے ٹو نیوکلیئر پلانٹ سے 1100 میگاوٹ بجلی میسر ہوگی، نیوکلیئرپلانٹ سے ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ملک کے لیے سود مندہوگا۔

خیال رہےکہ کے ٹو جدید ترین نوعیت کا جنریشن تھری کا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے، پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوار تقریباً 1400 میگاواٹ تک ہے اور کے ٹو کے افتتاح کے بعد مزید 1100 میگاواٹ اضافے سے یہ دُگنی ہوجائے گی، اس پلانٹ کی آپریشنل مدت 60 سال ہے جسے مزید 20 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے جب کہ 1100 میگاواٹ کا کے تھری منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hHCSG0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times