Tuesday, May 18, 2021

کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

کورونا ویکسین

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے اور صوبےکی عوام کیلئے وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کےکوئی سائیڈ افیکٹس نہیں، پنجاب کی عوام کو محفوظ اورمعیاری ویکسین لگائی جارہی ہےجب کہ آنے والے دنوں میں ویکسین کی تعداد بڑھادی جائےگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eZbvFw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times