Saturday, May 15, 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیوں نہیں ہوسکا؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا

عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی پندرہ روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سےہونا تھا لیکن اب نئی قیمتوں کا اعلان 17 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eRdxrv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times