Monday, May 24, 2021

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرخزانہ، مشیر قومی سلامتی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کوملک کی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام اوروزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورملکی سلامتی سے متعلق امورپربھی تفصیلی غورکیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ufcTIO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times