
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں آندھی کےساتھ طوفانی بارش ہوئی۔
بلوچستان میں ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کے باعث تربت اور تمپ کے درمیان 132 کے وی کا ٹاور گرگیا، بجلی کا ٹاور گرنے سے تربت،گوادر، پنجگور، ہوشاب، پسنی اور اورماڑہ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آئندہ 2 روز کے دوران گردآلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ہفتے کو بھی تیز ہواؤں کی رفتار 40کلو میٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال اور شمال مشرق میں تھنڈرسیلز بن سکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3f9xMzD
0 comments: