Tuesday, May 11, 2021

واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اب واٹس ایپ نے جلد ہی اس خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہت جلد لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر…

واٹس ایپ کے بیٹا انٹر فیس کے نئے بیٹا ٹیسٹ میں ایکٹو موبائل ڈیوائس کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ ویب کے نئے بیٹا ورژن میں لاگ ان ہونے پر صارفین کا خیر مقدم ایک پیغام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اس پیغام میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انہیں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ، ویب ایپ یا پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں۔

تاہم صارفین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ یہ فیچر ایک وقت میں صرف 4 ڈیوائسز میں ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے عرصے سے کیا جارہا ہے جو دیگر مقبول میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام، اسکائپ، سگنل اور فیس بک میسنجر میں دستیاب ہے۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے یہ نیا فیچر تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا مگر امکان ہے کہ جلد اسے متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح بیٹری ختم ہونے یا فون خراب ہونے پر بھی صارفین کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ کے ذریعے اپنے دوستوں سے واٹس ایپ میں رابطے میں رہ سکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33z62Pq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times