Sunday, May 9, 2021

این سی او سی کا مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش

این سی او سی کا مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی نےصوبوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ پنجاب میں تمام رمضان بازار ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم رمضان بازار آج شام بند کر دیے جائیں گے جبکہ عید پر ملک بھر میں سیاحتی مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید برآں بین الصوبائی، انٹرا اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آج سے 15 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3y1aiFq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times