Thursday, May 27, 2021

خیبر پختونخوا کے وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ، چوکیدار زخمی

 خیبر پختونخوا کے وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ، چوکیدار زخمی

خیبر پختونخوا کے وزیر کے گھر پر دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کی رہائشگاہ پر بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کا چوکیدار زخمی ہو گیا اور گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ دستی بم حملہ ان کے آبائی گاؤں بکاخیل میں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا جائزہ لے لیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oU7bLe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times