Sunday, May 23, 2021

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا عشائیہ، پیپلز پارٹی بھی شرکت کریں گے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا عشائیہ، پیپلز پارٹی بھی شرکت کریں گے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے آج دیے جانے والے عشائیے میں پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے آج اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا، اس وفد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل ہوں گی۔

پی پی رہنما نئیر کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈرکی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا صدر ہویا سیکرٹری جنرل، کسی کو اختیارنہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کونکالے، شوکازنوٹس کی بجائے بیٹھ کربات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3valQnT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times