Saturday, May 15, 2021

عمران حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، احسن اقبال

ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال

ن لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، وہ جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبےمیں اسکینڈل بنائےہیں، پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنا دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3orMwOn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times