Thursday, May 6, 2021

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے بھی پاکستانیوں کو احساس دلا دیا

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے بھی پاکستانیوں کو احساس دلا دیا

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچرے سے بھرے دو پلاسٹک بیگز لے کر کھڑے ہیں۔

ٹرنر نے لکھا کہ پھر جمعے والے دن صبح کی سیر، پھر کچرے کے دو تھیلے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا نے اپنے ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبا کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ’صفائی نصف ایمان ہے‘۔


پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم نے برطانوی کمشنر کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ واقعی شرمناک بات ہے، ہم یہ کس طرف جا رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے کچرا صاف کرنے پر کرسچن ٹرنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فخر عالم نے بھی کمشنر کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں گند پھیلانا بند کردو۔ انہوں نے بھی کرسچن ٹرنر کا شکریہ ادا کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3f0rfHd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times