Thursday, May 6, 2021

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

پنجاب حکومت نے 8 سے 16 مئی کے لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے اور اتوار کے دنوں میں 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہو گی، اس طرح 9، 10 اور 16، 17 مئی کو بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3b7BCYP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times