Saturday, May 22, 2021

وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، غلام سرور خان

 غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ رنگ روڈ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، ادارے تحقیقات کررہے ہیں جبکہ نواں سٹی سمیت تمام سوسائٹیز کو ضابطہ کار کے تحت این او سی دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی کہہ دیا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے پر کام نہیں رکنا چاییے، عمران خان اسی سال رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں غلام سرور کا کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ عوام کی بہتری کا بجٹ ہوگا، پی ٹی آئی نے ابھی مزید دو بجٹ دینے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ ووٹ کیلئے بھی عوام کے پاس جانا ہے۔

چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی کا کہنا تھا کہ شکر ہے چوہدری نثار نے تین سال بعد اپنی ہار تسلیم کرلی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SliU9h

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times