
کویت نے ایک ماہ کے دوران اپنے ہوائی اڈوں کو مکمل طور پر کھولنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کے چیئرمین شیخ حماد جابر العلی نے تصدیق کی ہے کہ ایک ماہ میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈے کو مکمل طور پر کھولنے کے لئے ضروری منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
العلی کا کہنا تھا کہ شہریوں اور تارکین وطن کی صحت کے مفاد میں ملک میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آ جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ملک میں جلد ازجلد سیاحت شروع کرنے کے لئے اگلے ہفتے کمیٹی کے ذریعے وزیر صحت اور تعاون کونسل کے وزراء کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ دیگر فیصلے منظور ہوں گے۔
کویت سپریم کمیٹی برائے کرونا ایمرجنسی کے چیئرمین شیخ حماد جابر العلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بندرگاہوں اور ہوائی اڈے کھولنے کے مرحلے تک پہنچنا ہے لیکن ایک ماہ میں انتظامات اور طریقہ کار کے بارے میں کچھ فیصلہ کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کویت کے محکمہ صحت نے ماہرین کی پیش گوئیوں کی روشنی میں اس امید کا اظہار کیا تھا کہ مئی کے وسط میں کرونا کی شدت میں کمی ہوجائے گی جبکہ کویت جلد کرونا فری ملک بھی بن جائے گا۔
کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے کرونا کی شدت کے حوالے سے مختلف مطالعاتی تحقیقات کی گئیں تھیں، جس میں ماہرین صحت نے اس بات کی پیش گوئی کی کہ ماہِ مئی کے وسط میں وائرس کی شدت میں کمی ہوئی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق نئے کرونا وائرس کی موجودہ لہر کے اعداد و شمار کے حساب سے مئی تک کیسز میں نمایاں کمی ہوگی اور ممکن ہے کہ یہ آخری لہر ہو، ماہرینِ صحت نے اس امید کا اظہار کیا کہ کویت جلد کرونا فری ملک بن جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bA0c4M
0 comments: