Tuesday, May 18, 2021

کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان

کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SO12nN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times