
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علاقوں میں شدید گرمی کے بعد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد بارش شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس سے متصل علاقوں میں تیز جب کہ گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوگئی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے بادل بن رہے ہیں جب کہ شہر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان ’تاؤتے‘ کے باعث محکمہ مومسیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم طوفان کا رخ بھارت کی جانب مڑ جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hvRw37
0 comments: