Friday, May 21, 2021

ٹوئٹرنےاپنےصارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا

 ٹوئٹرنےاپنےصارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا

ٹوئٹر ایپلی کیشن پر تصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائے گا، تصدیق کے لیے صارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کے ٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائے گی۔

ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ چیک مارک کے ساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ ، اکاؤنٹ کے درست ہونےکو ظاہرکرے گا جب کہ درست تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضروری معلومات کے ساتھ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر6 ماہ کےدوران فعال رہا ہو۔

خیال رہے کہ اس سےقبل نومبر2017 میں صارفین کی تصدیق کے سلسلے کو کڑی تنقید کے باعث بند کردیا گیاتھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SecoBg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times