
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا گیا اور تعلقات جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہناہےکہ اوورسیز اڈوں کی ممکنات پر کوئی تازہ تفصیل نہیں ہے، یہ سفارتی بحث ہے جو جاری ہے اور مکمل نہیں ہوئی۔
پینٹاگون نے کہا ہےکہ انسداد دہشتگردی کے لیے بہت سے آپشن دیکھے جارہے ہیں ، اوورسیز بیسز ان میں سے ایک آپشن ہے، اس پر مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پرعمل تیز کردیا ہے،11 ستمبرکے بجائے جولائی کے وسط تک فوجیوں کونکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wzwiWl
0 comments: