Tuesday, May 11, 2021

عیدالفطرکاچاندنظر آئےگایانہیں؟اجلاس آج ہوگا

عیدالفطرکاچاندنظر آئےگایانہیں؟اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں عید لفطرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔مولاناعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہونگے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کرینگے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری چودہ مئی کو عید ہونے کی پیش گوئی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا۔

وہاں عید کل منائی جائے گی۔ امریکا اور یورپ میں کیلینڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oaV5Nt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times