Sunday, May 23, 2021

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے زور پکڑ گئے

احتجاجی مظاہرے

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پہ نکل آئے اور اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کے حساب کا مطالبہ کیا۔

لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

بمباری رکنے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی، ملبے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

پیرس سمیت فرانس کےکئی شہروں میں بھی ہزاروں افراد فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔

مظاہرین نے اسرائیل کےخلاف نعرے لگائے اور فرانس سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wuBVVU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times