
صوبائی حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، جس پر تاجروں نے احتجاجا کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن برقرار ہے، تمام کاروباری مراکز ، شاپنگ سینٹر مکمل طور پر بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے بھی کم ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر عوام کی غیر ضروری نقل وحمل روکنے کے لئے پولیس نے خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہے۔
گذشتہ روز کوئٹہ میں تاجروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، تاجروں کے وفد نے صوبائی حکام سے ملاقات کی تھی، تاہم مذاکرات ناکام ہوئے جس پر کوئٹہ کے تاجروں نے آج پھر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا اور کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hmnP4n
0 comments: