Monday, May 17, 2021

امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ کے سامنے فلسطین کا مسئلہ سامنے رکھا ہے: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے غزہ میں اسرائیلی کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف ترکی اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جاکر پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے فیصلوں پر ویٹو کیا جاسکتا ہے لیکن جنرل اسمبلی میں کوئی ویٹو نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں مسائل کو دبانا اتنا آسان بھی نہیں ہے، سوشل میڈیا میں ویڈیو کے ذریعے سب کچھ سامنے آتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر احتجاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اپنا توازن قائم رکھنا چاہتا ہے تو درست فیصلہ کرے گا، برطانیہ میں ایوان میں یہ معاملہ زیر بحث آنا پڑے گا جہاں آن لائن پٹیشن ایک لاکھ تک پہنچتی ہے تو وہ زیر بحث آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ کے سامنے فلسطین کا مسئلہ سامنے رکھا اور کہا کہ اگر اس خون ریزی کو کوئی طاقت روک سکتی ہے تو امریکا ہے، تشدد روکنے کے لیے امریکا تنہا جتنی طاقت رکھتا ہے کوئی اور نہیں رکھتا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے چین کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور افغانستان کے امن عمل اور دوحہ معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کو امریکا سمیت پوری دنیا سراہتی ہے۔

افغان صدر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اشرف غنی سے کہنا چاہتا ہوں ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں لیکن آپ کے کارندے پاکستان اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RoMgDM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times