Friday, May 7, 2021

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر دی گئی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی

بجلی 64 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ریلیف مئی کے بلوں میں دیا جائے گا تاہم ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eZqa2y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times