Thursday, May 13, 2021

امریکا نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا دیا

امریکا نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا دیا

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوار کو ہو گا۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔
انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tFFh6s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times