Wednesday, May 12, 2021

کیا پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی ممکن ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے عید کے بعد پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے ناراضگی ذاتی نہیں اصول توڑنے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو بجٹ اجلاس میں اپوزیشن سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے، قومی اسمبلی سے اپوزیشن 160 نشستیں خالی کر دیتی تو اس کا اثر ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جانے سے اب نشستیں خالی کرنے سے وہ اثر نہیں ہوگا جو ہم چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QbrYwP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times